مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کی اسپیکر ہدیہ خلف عباس نے تہران میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی تشخص کو ختم کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبے پر کام جاری ہے عالم اسلام کو امریکی اسرائیلی سازشوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
شامی پارلیمنٹ کی اسپیکر نے موجودہ سخت شرائط میں تہران کانفرنس کو بہت ہی اہم اور کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو آج بہت بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے اور دشمن آج فلسطین کے تشخص کو ختم کرنے کے ناپاک منصوبے پر کام کررہا ہے۔
شامی پارلیمنٹ کی سربراہ نے کہا کہ شام پر دہشت گردانہ جنگ مسلط کرنے کا مقصد شام کو فلسطین سے دور کرنا تھا کیونکہ شام ہی واحد عرب ملک ہے جو آج تک فلسطینیوں اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی عملی طور پر حمایت کررہا ہے ۔ اس نے کہا کہ شام آج بھی ان فلسطینی تنظیموں کی حمایت کرتا ہے جو مسئلہ فلسطین کے اہداف پر گامزن ہیں۔
آپ کا تبصرہ